دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں سے بدفعلی کرکے وڈیوز ویب سائٹ پر ڈالنے والے 337افراد گرفتار

امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق یہ بچوں سے بد فعلی پر مبنی ویڈیوز کی سب سے بڑی ویب سائٹ تھی جس کو بند کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: برطانیہ اور امریکہ کے تفتیش کاروں نے ڈارک ویب پر موجود  بچوں سے بد فعلی پر مبنی ویڈیوز کی ویب سائٹ پر تحقیق کر کے مختلف ممالک سے 337 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عالمی میٹیا کے مطابق برطانیہ کی سرکاری ایجنسی این سی اے نے بتایا کہ ویب سائٹ پر 2 لاکھ 50 ہزار ویڈیو موجود تھیں جن کو پوری دنیا سے مختلف افراد نے10 لاکھ بار ڈاون لوڈ کیا تھا۔

مذکورہ ویب سائٹ پت ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کی جاتی تھی۔

اس ضمن میں تفتیش کاروں نے 38 ممالک سے 337 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں برطانیہ، آئرلینڈ، امریکہ،جنوبی کوریا، جرمنی، اسپین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیڈ اور چیک ری پبلک کے باشندے شامل ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ جنوبی سے چلائی جا رہی تھی اس لیے مقامی پولیس سے بھی مدد لی گئی تھی۔

امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق یہ بچوں سے بد فعلی پر مبنی ویڈیوز کی سب سے بڑی ویب سائٹ تھی جس کو بند کردیا گیا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے اس نوعیت کے کیس میں پہلے مجرم کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اس کو تین سالہ بچی کے ساتھ بد فعلی کے جرم میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈارک ویب پر جانے کے لیے مخصوص سوفٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ویب غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے مقبول ہے۔

About The Author