دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی چولستان:غریب بلوچوں کی درجن سے زائد جھوپڑیاں گرا دی گئیں

بلوچ قبیلے کے مرد وخواتین نے پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اس ظالمانہ اقدام کے  خلاف احتجاج  کیاہے ۔

رحیم یار خان: روہی چولستان کے علاقہ 123 ون ایل میں محکمہ وائلڈ لائف اور تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے بلوچ قبیلے کی درجن سے زائد جھونپڑیاں گرادی ہیں۔

بلوچ قبیلے کے مرد وخواتین نے پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اس ظالمانہ اقدام کے  خلاف احتجاج  کیاہے ۔

احتجاجی مظاہرین کاکہناہے کہ ان کے  بچے اور خواتین کھلے آسمان تلےبیٹھنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

بلوچ قبیلے کے افراد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

About The Author