دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان : جھوٹے مقدمات کے اندراج پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف احتجاج

رحیم یار خان : جھوٹے مقدمات کے اندراج پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف احتجاج کیاہے۔ احتجاجی مظاہرین  نے خان پور روڈ بلاک کر دی ہے۔

مقامی شہری راؤآصف نے الزام عائد کیاہےکہ  ایم پی اے عامر نواز چانڈیہ نے ہماری کمرشل اراضی پر قبضہ کرایا اور جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے، حکومتی ایم پی اے قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتا ہے ۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ  ہماری اراضی پر قبضہ کی کوشش کے دوران ہم پر ہی تشدد ہوا اور ہمارے ہی خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے،ایم پی اے کے اثر رسوخ سے پولیس ہماری بات تک سننے کو تیار نہیں۔

راؤآصف کی قیادت میں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں ۔

About The Author