دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں مسافر بس کو حادثہ،پینتیس افراد جاں بحق

سعودی ریسکیو ٹیموں کی طرف سےجاں بحق افراد کی نعشوں کو النور ہسپتال مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس میں اتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ،اس حادثے میں  35 افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق بس کو آگ لگنے کا واقعہ مکہ مکرمہ مدینہ منورہ روڈ پر پیش آیا ۔

سعودی ریسکیو ٹیموں کی طرف سےجاں بحق افراد کی نعشوں کو النور ہسپتال مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں مصری اور ایشیائی ممالک کے زائرین سوار تھے۔

About The Author