کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے معاملے پر صوبائی اسممبلی نے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔
اس حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر ثنااللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان بھی جاری کیاہے ۔
ثنا بلوچ نے لکھا کہ یونیورسٹی اسکینڈل کے جامع تحقیقات کیلے صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا ہے- واجہ ثناء بلوچ نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی جسکی دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کی- کمیٹی جلد اس سلسلے میں اپنا کام شروع کردے گی۔
یونیورسٹی اسکینڈل کے جامع تحقیقات کیلے صوباہی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا قیام – واجہ ثناء بلوچ نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی جسکی دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کی- کمیٹی جلد اس سلسلے میں اپنا کام شروع کردے گا- pic.twitter.com/0uqugaTJ5k
— Senator (R) Sana Ullah BALOCH (@Senator_Baloch) October 17, 2019
میل بھی پڑھیے: بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری
بلوچستان اسمبلی کی دس رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بارہ بجے ہوگا جسمیں کمیٹی چئیرمین کا انتخاب کریگی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریگی ۔
دوسری طرف یونیورسٹی کے طلبہ کا اس معاملے پر احتجاج بھی جاری ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور