دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اکھڑاوراحمق نہ بنو،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاترک صدر رجب طیب ایردوان کےنام خط

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو آج ترکی جارہے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ترک  ہم منصب  رجب طیب ایردوان کوخط لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے آپکے کئی مسئلے حل کئے ہیں دنیاکونیچانہ دکھائیں،۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاآپ ایک عمدہ سمجھوتہ کرسکتےہیں ،
جنرل مازلوم آپ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ترک صدر سے کہاآپ  ہزاروں افرادکوقتل کرنےکاذمےدارنہیں بنناچاہتے،میں بھی ترک معیشت تباہ کرنےکاذمےدارنہیں بنناچاہتا،آئیں مل کرسمجھوتاکرلیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ترک  ہم منصب کےنام کھلے خط میں یہ بھی کہاہے کہ اکھڑاوراحمق نہ بنو،انسانیت کےاندازسےاپنااقدام کیاتوتاریخ آپ کواچھےلفظوں سےیادرکھےگی۔

خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔

دوسری طرف ترک صدر نی کہا ہے کہ ترکی کردوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے،کرد فورسز کے ترک سرحد کا قریبی علاقہ خالی کرنےتک مذاکرات ممکن نہیں۔

صدر ایردوان نے امریکی نائب صدر اوزیرخارجہ سے ملاقات سے انکارکرتے ہوئے کہاہےکہشام کے ایشو پر مائیک پینس اور مائیک پومپیو سے نہیں ملوں گا۔امریکی وفد سے بات نہیں کروں گا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہامریکی وفد میں شامل افراد ترک ہم منصوبوں سے بات کریں گے،صدر ٹرمپ یہاں آئیں گے تو میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے پر صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو آج ترکی جارہے ہیں۔

About The Author