دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہزادی اور شہزادے پر پریوں کے دیس کا جادو

آنکھوں میں چمک ،، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی کیپ ، کاندھے پر روایتی گرم شال، لیدرکی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں۔

شہزادی اور شہزادے پر پریوں کے دیس کا جادو چل گیا۔ برطانوی شاہی جوڑا خود بھی کیلاش کے ثقافتی رنگوں میں رنگ گیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے کیلاش قبیلے کے روایتی گیت سنے اور خصوصی رقص سے لطف اندوز ہوئے۔

دونوں نے چترال کا خصوصی چغہ پہنا۔

شہزادی نے شال بھی اوڑھی۔ کوہ ہندوکُش کا فضائی نظارہ کیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے گلیشیئرز کا بھی جائزہ لیا۔ بمبوریت میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں گئے۔

پانچ روزہ پاکستان کے دورے پر آئے شاہی جوڑا حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے چترال پہنچا تو  مہمانوں کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔

برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی  چُغہ اور کیپ پہنائے گئے اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی۔

شاہی جوڑے کی آمد پر کیلاش کے مقامی افراد نے روایتی رقص کیا،

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن بچوں میں گھل مل گئے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش چوٹیوں کا نظارہ کیا۔ شاہی مہمان میٹھے پانی کے چشموں اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

آنکھوں میں چمک ،، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی کیپ ، کاندھے پر روایتی گرم شال، لیدرکی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں۔

شاہی جوڑے نے شاہی جوڑے نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے گلیشئیرز اور چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں سے ملاقات میں گپ شپ بھی کی۔

About The Author