نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اکتوبر2019:مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

مظفر گڑھ سے 


مظفرگڑھ: جتوئی پولیس نے خطرناک اشتہاری گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او جتوئی زاہد لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 10 لاکھ روپے سر کی قمیت والے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مظفرگڑھ۔ دہشت کی علامت خطرناک اشتہاری گینگ کے سرغنہ ناصر عرف ناصری تھہیم نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کیں۔

گینگ کے سرغنہ ناصری تھہیم پولیس کو دہشت گردی، قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ خطرناک اشتہاری ناصری تھہیم نے کئی پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کرچکا ہے۔


کوٹ ادو سے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون سازی ہوگئی ہے۔ جھوٹی درخواستیں دینے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

آر پی اوڈیرہ غازیخان عمران احمر کا تھانہ چوک سرورشہید میں کھلی کچہری سے خطاب، ڈاکوؤں کے خطرناک دو گروہ پکڑ لینے پر ایس ایچ او تھانہ سرورشہید اور انکی ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد سے نوازا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر اور ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد گجر نے چوک سرورشہید میں کھلی کچہری لگائی۔

اس کھلی کچہری میں تحصیل کوٹ ادو کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے بھی شرکت کی،عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کھلی کچہری کے ساتھ پولیس تھانہ سرورشہید کے ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر کی شاندار کارکردگی اور خطرناک ڈکیت گروہ  اور قاتل گروہ کو گرفتار کرنے پر انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے خطاب کرتے ہوئے   عوامی مطالبہ پر اڈہ شبیر آباد پر ایک نئی پولیس چوکی کے قیام کی منظور ی دے دی، تھانہ کے رقبہ پر ملازمین کے لئے رہائشی کالونی بنانے کی بھی  منظوری دینے کا اعلان کیا اس کے علاوہ تھانہ کی مسجد کے امام قاری اعجاز کی تنخواہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مذید برآں آر پی او عمران احمر نے کہا کہ پولیس کا محکمہ بھی عوام سے ہے۔ پولیس بھی معاشرے کا عکس ہوتی ہے۔جس طرح عام معاشرے میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں اسی طرح پولیس میں بھی چند کالی بھیڑیں موجود ہیں جو محکمہ کی بدنامی کا باعث ہوتی ہیں۔ ہم ان کو تلاش کرتے رہتے ہیں، اور ان چند برے لوگوں کو سزائیں دینے کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ افواج پاکستان کے بعد پولیس واحد ادارہ ہے جو کہ عوام کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر اب جھوٹی درخواست بازی کے خلاف قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لوگوں کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ جھوٹی درخواستیں دینے والے اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرآرپی او  ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے ایس ایچ او تھانہ سرورشہید جاوید اختر چوہدری کو خصوصی انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر ایم پی اے سردار عباس خان چانڈیہ، ایم پی اے اشرف رند،سابق ناظم حاجی عبدالستار،چوہدری کاشف شہزاد، احسن قریشی،ڈاکٹر امین محسن صدر پریس کلب، خلیل احمد خلیل، عبدالعزیز، چوہدری آصف امین،آشان اکرم، محمد جمال، چوہدری جاوید اقبال، مرزا شہزاد، سید عنصر زیدی، ایس ایچ ا4572و تھانہ دائرہ ادریس خان، ایس ایچ او محمود کوٹ عبدالرؤف، ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم بھی موجود تھے۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض نوجوان سماجی کارکن کاشف شہزاد رامے نے انجام دئے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس کے افسران و جوان شہریوں سے حسن و اخلاق سے دادرسی یقینیی بنارہے ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ کو شاباش اور پولیس فورس اور مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین کپتان ملنے پر مبارکباد، عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کا مظفرگڑھ کا دورہ

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن عمران احمر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں ان کو تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، آر پی او نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مظفرگڑھ کا دورہ کیا 15 پکار سنٹرلائزڈ سسٹم چیک کیا، ریسپانس ٹائم اور گاڑیوں کے گشت کے حوالے سے بھی تفصیلات چیک کیں،

آر پی او نے میڈیا سنٹر، آئی ٹی برانچ اور فرنٹ ڈیسک آفس کا بھی معائنہ کیا، ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ صدر و سٹی مظفرگڑھ میں وومن ڈیسکس، ایڈمن افسران و مصالحتی کمیٹی کے دفاتر بھی چیک کیئے، آر پی او نے پولیس ایم ٹی، موٹر ٹرانسپورٹ پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈولفن سکواڈ اہلکاروں سے ملاقاتیں اور موٹر سائیکل بھی چیک کیئے، اسی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے ہمراہ کام کرائے گئے گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی اور 550 کے تحت قبضہ میں لی گئی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا،

آر پی او نے اس کے پولیس لائن میں یادگار شہدا پر سلامی دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے پولیس لائن میں دیگر کنسٹرکشن ورک کا بھی معائنہ کیا، ملازمین کی رہائش گاہوں، واش رومز اور صفائی ستھرائی کے نظان کو بھی چیک کیا اور آر پی او نے نئے قائم کیئے گئے لیڈیز پولیس افسران و ملازمان کے ہوسٹل کو بھی چیک کیا،

بہترین انتظامات پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی تعریفیں کرتے رہے، آر پی او نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ پولیس دربار میں خطاب بھی کیا، پولیس دربار میں خطاب کرتے ہوئے آر پی اق کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے ویژن کے مطابق ہم اپنی تمام تر سروسز شہریوں کو پیار اور محبت سے فراہم کر رہے ہیں، شہریوں سے حس سلوک کے ساتھ پیش آیا جائیگا، تمام شہریوں کو برابر کی عزت کسی کے سیاسی یا معاشی قد سے ہٹ کر برابری کی بنیاد پر دی جا رہی ہے، جس کا کوئی سفارشی نہیں اس کا اللہ سفارشی ہے،

آر پی او نے میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے میڈیا کے پولیس کے اچھے امیج کی ترویج کیلئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا، آر پی او نے بہترین اقدامات پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر کو شاباش دی اور پولیس فورس اور عوام۔کو مبارکباد دی کہ مظفرگڑھ پولیس کا ایسا کپتان آپ سب کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں، آر پی او نے دفتر پولیس میں پہلے سے طے شدہ پارلیمان کے ممبران سے میٹنگ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مظفرگڑھ ضلع بھر میں جرائم۔اور ان کی بیخ کنی لی صورتحال پر بریفنگ لی اور پولیس کے اقدامات سے بھی آگاہ بھی کیا، آر پی او ڈی جی خان پارلیمنٹیرین کی میٹنگ بعد تھانہ چوک سرور شہید کیلئے روانہ ہو گئے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کادن سترہ اکتوبر کو منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصددنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے اس دن کی مناسبت سے مختلف این جی اوز کی جانب سے سیمینارزاور سپموزیم منعقد ہوں گے جس میں ماہرین غربت کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کریں گے،

پاکستان کی بیس کروڑ سے زائد آبادی میں سے تقریباً 5 کروڑ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، عالمی بنک کے مطابق یومیہ سو اڈالر آمدن والا فرد خط افلاس کے نیچے شمار ہوتا ہے،جھونپڑیوں،کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں کے باسی رزق کی تلاش کے لئے بڑے جتن کرتے ہیں،پھر بھی انہیں روکھی سوکھی نصیب ہوتی ہے، انکے بچے غذا کی قلت سے دوچار اوربڑوں کی زندگی مشقت کی چکی بن کر رہی گئی ہے،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے، غربت کی ذمہ دار حکومت بھی ہے جو بہترمعاشی پالیسیاں تشکیل نہیں دیتی،معاشی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ کم وسیلہ لوگ بھی ا دل میں آگے بڑھنے اور خوشحال زندگی کی تمنا رکھتے ہیں ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے حکومت انہیں وسائل اور مساوی مواقع فراہم کرے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پنجاب پیورفوڈ اتھارٹی کی کھلی چھٹی،کوٹ ادو شہر و گردونواح میں کیمیکل ملے مضر صحت اور جان لیوا ناقص دودھ کی فروخت کا دھندہ عرج پر، اندرون شہر جگہ جگہ ناقص اور جان لیوا زہر یلے دودھ کی فروخت جاری،سیع پیمانے پر تیار ہونے وا لا مصنو عی دودھ کی سپلائی کوٹ ادو شہر کی مختلف دوکانوں اور شادی ہال میں کی جانے لگی،

مضر صحت اور زہریلے دودھ کی سپلائی کی وجہ سے شہری، بچے اور خواتین مختلف موذی امراض کا شکار،انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جعلی اور ملاوٹ شد ہ اشیا،مضر صحت نا قص اشیا ء خوردونو ش کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی پیور فوڈ اتھارٹی نا کام ہو کر رہ گئی ہے،

سٹی کوٹ ادو وگردو نواح میں کیمیکل ملے مضر صحت اور جان لیوا ناقص دودھ کی فروخت کا دھندہ عرج پر پہنچ چکا ہے جہاں دن رات انتہائی ناقص دودھ کی فروخت کی مذموم دھندہ دھڑلے سے جاری ہے، لالچی دود فروش یوریا کھاد، پاؤڈر اور دیگر زہریلے کیمیکل مکس کرکے جعلی اور نمبر 2دودھ تیار کرتے ہیں جوکہ ان کا دنوں پر کھلے عام بیچا جا رہا ہے،

مضر صحت اور زہریلے دودھ کی سپلائی کی وجہ سے شہری، بچے اور خواتین مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، خصوصاََ نوزائیدہ بچے زہریلا دودھ پینے سے پیٹ، معدے، پیچس، اسہال اور قے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، کیمیکل سے تیار شدہ مصنوعی دودھ مضرصحت اور جان لیوا کیمیکل سے تیار ہونے والے دودھ سے کھویا اور پنیرتیار کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور بچوں کے بیمار ہونے کا سلسلہ جاری ہے،

ذرائع سے معلوم ہوا ہے دودھ میں بال صفائپاؤ ڈر،یوریا کھاد ناقص کوکنگ آئل سرف کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مصنوعی دودھ بنانے کے لئے خشک دودھ،سنگھاڑے کا پاؤڈر،اور چند کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی بد بو سونگھی نہیں جاسکتی ان سب چیزوں کو خشک مکس کیا جاتا ہے اور سب کے آخر میں دودھ کا ذائقہ لانے کے لئے تھوڑی سی مقدار میں دودھ ڈالا جاتا ہے،

دریں اثناء متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور جپہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برارسے مطالبہ کیا کہ زہریلا دودھ بیچنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور فوڈ اتھارٹی کو ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا جائے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 279کے امیدوار وڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، معاشرے کے حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ ہر طرف مایوسی ہے، آئے روز ادویات ودیگر روز مرہ کی ضروت کی اشیاؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی بوجھ تلے دب گئے ہیں

، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سر درد کی گولی کی قمیت بھی غریب عوام کے پہنچ سے دورہو رہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکاری ہسپتالوں میں جہاں عوام کو سہولت نہیں مل رہی ہیں وہی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام ذہنی امراض کے شکار ہو رہے ہیں، حکومت نے جو عوام کو خواب دیکھا وہ سارے ٹوٹ گئے آئے روز اوویات ودیگر اشیاؤں پر اضافی ٹکیسوں کی وجہ ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے، انہوں کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرے تاکہ غریب عوام کو مزید مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے، میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمہوری پاکستان کو آج جن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے ان سے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت ہی نکالے گی

،انہوں نے مزید کہاکہ ملک بنانے کے لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی قربانی دی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں مزدوروں اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہی کام کیا ہے اور استحصالی طبقات کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، معاشرے کے حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ ہر طرف مایوسی ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر )ضلع کی عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے اور اجتماعی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادو ں پر مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ضلع مظفرگڑھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

ایک سال کے دوران ضلع میں ایسے منصوبے اور ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی مثال مظفرگڑھ کی تاریخ میں نہیں ملتی یہ بات صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے تلیری باغ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی،۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی مشیر نے کہا کہ مظفرگڑھ میں جو بھی ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، جن کی صوبہ کے دوسرے اضلاع میں تقلید کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ایک با صلاحیت آفیسر ہیں جن کی نگرائی اور رہنمائی میں تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے اور مظفرگڑھ کی عوام کو سہولیات میسر آرہی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ تلیری باغ مظفرگڑھ کی قدیم ترین تفریح گاہ ہے جس کو ذکر 1908کے گزٹ میں بھی ملتا ہے، عدم توجہی کی وجہ سے یہ اجڑ چکا تھا، تجاوزات قائم ہورہی تھیں، باغ میں کجھور اور آم کے درخت موجود ہیں جن کی لکڑی او رپھل چوری ہورہا تھا،

انہوں نے بتایا کہ تلیری باغ کا کل رقبہ 330کنال ہے اس تاریخی ورثہ کی حفاظت، دیکھ بھا ل اور عوام کے لئے اس کو دوبارہ بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس کی چار دیواری، پانی کے نظام کی فراہمی، بجلی کی سپلائی اور چوکیدار کی تعیناتی کی جائے گی، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں اس کو سفاری پارک بنایا جائے گا جس کے لئے محکمہ وائلڈ لائف سے معاملات بھی طے ہوچکے ہیں،

بعد ازاں صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے جنرل بس سٹینڈ کے تعمیرو مرمت و بحالی کے کام کا بھی افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈ کو باہر نکالنے کیلئے ضروری تھا کہ ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے جس کے لئے جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز کابس سٹینڈ بنایا جا رہا ہے جہاں پارکنگ، انتظار گاہ، ڈرائیورز کے کمرے، ورکشاپ، ٹک شاپ، واش رومز سمیت تمام سہولیات میسر ہونگی،

انہوں نے بتایا کہ دونوں منصوبے 3ماہ کی مدت میں مکمل ہو جائیں گے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال، ڈاکٹر مقبول عالم، ایوب شاہ، سید امیر حسن سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

About The Author