وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہواہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر شفقت محمود، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان شریک ہوئے ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس میں ملکی داخلی سیکورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سربراہان کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو