دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

اس سے قبل سفارتی ذرائع کی خبر تھی  کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے دورہ پاکستان منسوخ کردیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  دورے کی منسوخی سے متعلق ترکی نے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ ترکی کے صدر نے 23، 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دورے کی منسوخی شام کی صورتحال کے باعث کی،دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع کی خبر تھی  کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

ترک صدر اپنے دورے کے دوران  پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔

رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ترک صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان آئینگے

About The Author