دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی تہران میں افغان ہم منصب سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تعمیر کئے گئے اسپتال دونوں ممالک کی دوستی کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بنائے جانے والے اسپتال جدید اعلی معیار طبی سازوسامان سے آراستہ ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرز نے  افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز سے تہران میں ملاقات کی ہ۔

وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر افغان وزیر صحت نے کہا کہ   کابل جلال آباد اور لوگر میں پاکستان کی جانب سے تین اسپتال کی تعمیر پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تعمیر کئے گئے اسپتال دونوں ممالک کی دوستی کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بنائے جانے والے اسپتال جدید اعلی معیار طبی سازوسامان سے آراستہ ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیوسمیت متعدی اور غیر متعدی امراض کے تدارک کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا ہے ۔ پولیو کے تدارک کے لیے تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے سلسلے میں بین السرحدی تعاون بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں کے متعلقہ حکام کیلئے اجلاس جلد بلانے پربھی اتفاق ہوا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ادویات کے شعبے میں غیر معیاری ادویات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں مملک کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

About The Author