نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ریاض میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔

شاہ سلمان عمران خان

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی, دوطرفہ تعلقات, علاقائی امور اور خطے کی امن وامان کی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

ایک ماہ کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ حرمین کے تقدس اور حرمت کیلئے پاکستانی قوم یک آواز ھے.

عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ہندوستان کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات, کشمیری عوام پر ظلم وستم اور اس سے علاقے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا.

وزیر اعظم نے وسیع تر خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی کوششوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے قبل شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز ال سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کےدیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

About The Author