اسلام آباد:وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے قازقستان کے سفیرآکن رخمتاللہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک قازقستان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وفاقی وزیر اور سفیر کا دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔
ملاقات میں پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان مذہب کے رشتے میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔
پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی بہبود کے لئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک میں مکمل ہم آہنگی قائم رکھنے پر کاربند ہیں، علماء مشائخ کونسل میں تمام مسالک کے علماء کو نمائندگی دی گئی ہے،اقلیتوں کے دس مذہبی ایام کو قومی سطح پر مناتے ہیں۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا کے لئے کرتار پور بارڈر کھول رہے ہیں۔ کرتار پور راہدری منصوبہ خطے میں امن کے قیام کے لئے ہماری کوشش ہے
اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے، پاکستان دنیا میں بطور امن کا سفیر اقدامات کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت پر لیجانے کے خواہشمند ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس