دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

سیکریٹری داخلہ،مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کو درخواست میں فریق بنایاگیاہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا بھی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں۔

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اورمسلم لیگ ن کو شرکت سے روکنے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ  کل بروز بدھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

حنیف راہی نامی وکیل کی طرف سے دائرہ کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کے خلاف نیب کے کیسز زیرالتوا ہیں،نواز شریف نے جیل سے آزادی مارچ کی حمایت کے لیے خط لکھا ہے ۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن والے آزادی مارچ کے ذریعے نیب پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

سیکریٹری داخلہ،مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کو درخواست میں فریق بنایاگیاہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا بھی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں۔

About The Author