دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انجمن تاجران نے28اور 29اکتوبر کو ملک بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی

نعیم میر نے کہا کہ جب وزیر اعظم  چین میں ملک کا معاشی پلان بنا رہے تھے تو ملک کا تاجر سڑکوں پر تھا ، ہم 28 اور 29 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ : انجمن تاجران نے28اور 29اکتوبر کو ملک بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم میر نے کہاہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے ساتھ 3 ماہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں نکلے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ٹیکس دیں گے تو ریاست چلے گی۔ انجمن تاجران کے مرکزی صدر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ  ہم ٹیکس کے نظام میں آسانی اور سہولت مانگ رہے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاروبار میں آسانی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب تاجر کوئی مال خریدتا ہے تھا وہ 17 فیصد سیلز ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکا ہوتا ہے۔ اگر لوکل سرمایہ کار یہاں سے بھاگ جائے گا تو باہر سے یہاں آکر کون سرمایہ کاری کرے گا؟

نعیم میر نے کہا کہ جب وزیر اعظم  چین میں ملک کا معاشی پلان بنا رہے تھے تو ملک کا تاجر سڑکوں پر تھا ، ہم 28 اور 29 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔

انجمن تاجران کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اگر ہڑتال کے بعد بھی ہمارے حکمران نہ جاگے تو سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگر اس ملک کی معشیت نہیں چلے گی تو خان صاحب آپ کی حکومت کو بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔

About The Author