دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے

ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے میں رونما ہوتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا،پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی اعتماد , قریبی تعاون اور باہمی حمایت پر مبنی قدیم تعلقات میں پیوستہ ہیں۔

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

آج صبح دفتر خارجہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ان خطے میں امن و سلامتی کے اقدامات کی کڑی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  دیگر راہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کی روشنی میں سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے میں رونما ہوتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا،پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی اعتماد , قریبی تعاون اور باہمی حمایت پر مبنی قدیم تعلقات میں پیوستہ ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رواں برس وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے،قبل ازیں وزیراعظم نے رواں برس مئی اور ستمبر میں سعودی عرب کے دورے کئے تھے۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے رواں برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

About The Author