دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

معزز مہمان  اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ یہ شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13سال بعد اس پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد میں نور خان ائر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔

نور خان ائر بیس آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کو ریڈ کارپٹ سلامی دی گئی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں بھی شرکت کرے گا۔

اکتوبر14 سے 18 تک پاکستان میں قیام کرنے والے شاہی مہمان ماحولیاتی تبدیلیوں پر پاکستانی عوام کے رد عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔

برطانوی مہمانوں کو پاکستان میں ماضی اورآج کے چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن حکومتی رہنماوں، کاروباری اورخیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شاہی جوڑے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا اور وہ پانچ دن یہاں گزاریں گے۔

دورے سے قبل برطانوی انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر بھی پاکستان آئیں گے۔

معزز مہمان  اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

کنگسٹن پیلس کے30 جون 2019 کے بیان کے مطابق دورہ برطانوی وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشر نفیس زکریا نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا دورہ دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔

اس سے قبل 2006 میں بدترین دہشت گردی کے باوجود شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد  اور ان علاقوں کا دورہ کیا جو 2005 کے زلزلے نے تباہ ہو گئے تھے۔

لیڈی ڈیانا عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے ساتھ

ملکہ برطانیہ نے 1961 اور1997 میں پاکستان کے دورے کیے جب کہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

About The Author