دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسفندیار ولی خان اور قبائلی عمائدین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

دوسری طرف قبائلیستان تحفظ موومنٹ، فاٹا گرینڈ الائنس اور لویہ جرگہ نے بھی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔ اس موقع پر آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان  نے مولانا فضل الرحمان  کوآزادی میں پھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

دوسری طرف قبائلیستان تحفظ موومنٹ، فاٹا گرینڈ الائنس اور لویہ جرگہ نے بھی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قبائلیستان تحفظ موومنٹ، فاٹا گرینڈ الائنس اور لویہ جرگہ کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن سے پشاور میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر جرگہ میں شامل تمام عمائدین نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

قبائلی رہنماؤں نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ سے ملاقات میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا وعدہ بھی کرلیا۔

About The Author