نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کے قافلے کب کہاں سے نکلیں گے؟

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ  31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا تاہم روانگی مختلف شہروں سے مختلف تاریخوں  پر ہوگی۔

جعمیت علمائے اسلام کے ذرائع  کے مطابق جے یوآئی نے 27اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کراچی ڈویژن کے قافلے سہراب گوٹھ سےبراستہ سپرہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔ حیدرآباد ڈویژن کےجلوس ایک بجے سپرہائی وے پرآزادی مارچ میں شامل ہونگے۔

اسی طرح میرپورخاص ڈویژن سے جے یوآئی کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ کے ساتھ ملیں گی اور 27 اکتوبر کی رات کراچی ، حیدرآباد اور نواب شاہ سے آنے والے قافلے سکھر میں قیام کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اورسکھر ڈویژن کی ریلیاں آزادی مارچ میں 28 اکتوبر کو شامل ہوں گی اور مارچ 28 اکتوبر کوسکھرسے براستہ گھوٹکی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان  میں داخل ہوگا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 27 اکتوبر کو پر امن طور پراسلام آباد کی جانب سفر کا آغاز کریں۔ جمیعت علمائے اسلام نے اپنے محافظ دستے کے لیے خاکی رنگ کی وردی اور ڈنڈے بھی تیار کرا لیے ہیں۔

About The Author