چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے،کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے؟ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا
چیئرمین پیپلزپارٹی نےلاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے1973کے آئین اور 18ویں ترمیم کےلیے قربانیاں دیں،پی ٹی آئی اور اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ سےعوام کا معاشی قتل ہورہا ہے،سلیکٹڈ حکومتیں ہمیشہ عوام کے حقوق سلب کرلیتی ہیں،سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل کو سلب کرلیتی ہیں، سلیکٹڈ حکومت کے مقابلے میں ایک ہی جماعت کھڑی ہے وہ پیپلزپارٹی ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے،اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے،اس وقت پورا ملک سراپااحتجاج ہے، ہرطرف نوجوانوں کو بے روزگار کیاجارہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،ہم نے مل کر عوامی حکومت بنانی ہے،ملک میں مہنگائی اورٹیکس کا طوفان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوچکا ہے،عوام کا پیغام سندھ اورپنجاب سےکشمیر تک پہنچائیں گے،سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کو فائدہ نہیں دے سکتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کےمعاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی اس لئے غیرجمہوری حکومت کےخلاف جدوجہد کا سفر جاری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست معاشی پالیسی دی ہے، ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو بھگانا ہے،ستارے کو سترہ اکتوبر کو شکست دیں گے
بلاول نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی سے نکلیں گے۔ مہنگائی کے خلاف عوام دشمن حکومت کے خلاف کراچی سے کشمیر تک پہنچیں گے۔عوام کے حقوق کے لیے احتجاج کریں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ