دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،کیا آپ الیکشن کمیشن کو غیرفعال دیکھنا چاہتے ہیں؟الیکشن کمیشن تقریباً غیر فعال ہوچکا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دے دیاہے 

عدالت عالیہ نے کہاہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ ڈیڈ لاک کو ختم کراکے الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ عدالت اس حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گی،

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وفاق کا جواب عدالت میں جمع ہوچکاہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواستیں دائرہوئیں ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،کیا آپ الیکشن کمیشن کو غیرفعال دیکھنا چاہتے ہیں؟الیکشن کمیشن تقریباً غیر فعال ہوچکا ہے۔ 

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی؟

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ کو یہ معاملہ مشاورت سے حل کرنا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتی ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا مجھے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے کہا پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی۔ کون کہے گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر یہ معاملہ حل نہیں ہونا چاہیے۔

About The Author