دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شہباز شریف کو لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آگئی

‏اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شہباز شریف کو لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آگئی ہے۔

خط کی فوٹو کاپی مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور چند صحافیوں کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈالی گئی ہے ۔

ٹوئٹر پر گردش کرنے والے خط میں  کہا گیا ہے کہ "پاکستان مسلم لیگ کے تمام محترم رہنماؤں ، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے
‏ کہ اس احتجاج کو کامیاب بنائیں ، یہ کھڑا ہونے کا وقت ہے
‏ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے۔

خط کوٹ لکھپت جیل سے دس اکتوبر کو لکھا گیا ہے اور سرورق انگریزی زبان میں “بائی ہینڈ” بھی تحریر ہے۔

About The Author