دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رضا ربانی

ہندوستان کے امیدوار ششی تھرور کے مقابل سینٹر رضا ربانی انٹرا پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب

دنیا بھر کی ایک سو اٹھاسی پارلیمان پر مشتمل انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہوا۔

پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی تاریخی فتح ہوئی ہے،ہندوستانی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کی فیصلہ کن فتح سامنے آئی ہے۔

ہندوستان کے امیدوار ششی تھرور کے مقابل سینٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

دنیا بھر کی ایک سو اٹھاسی پارلیمان پر مشتمل انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد شریک ہوا۔ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج اسپیکر اسد قیصر کی صدارت  اجلاس ساوہ کانفرنس سنٹر بلغراد میں ہوا۔

اجلاس میں ایشیا پیسیفک ممالک کی جانب سے آئی پی یو کی مجلس عاملہ کے لیے متفقہ نمائندہ منتخب کرنا تھا۔

اسپیکر اسد قیصر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس اہم عہدے کے لیئے سینٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا۔

پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔ خفیہ رائے دہی میں اپنی یقینی ہار کا اندازہ کرتے ہوئے ہندوستانی امیدوار نے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کر کے شکست مان لی۔

ہندوستانی وفد کی انتخابات موخر کروانے کی بھرپور کوشش کے باوجودہندوستان کی اس چال کو چونتیس رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی۔

آخری وقت میں ہندوستان کی لوک سبھا نے اجلاس کے دوران نامور مصنف اور کانگرس کے رکن لوک سبھا ششی تھرورکو امیدوار نامزد کر دیا۔

سینٹر رضا ربانی کے علاوہ ایشیا پیسیفک گروپ نے سینیٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کر لیا۔

ہندوستانی امیدوار کے انتخاب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد سینٹر رضا ربانی بلا مقابلہ متفقہ امیدوار کے طور پر تین سال کے لیئے انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب قرار دے دیئے گئے۔

سینٹر جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستان کی پارلیمنٹ کی شاندار فتح ہوئی ہے۔

اس سے قبل شاندانہ گلزار بھی دولت مشترکہ خواتین کی چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔

About The Author