دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس اور اعلی حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات بھی ہوئی ہے ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی وسلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس اور اعلی حکام بھی شریک تھے۔

About The Author