اسلام آباد :وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل میڈیسن پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،پہلی نیشنل میڈیسن پالیسی کا اجرا
نومبر میں ھو گا ۔
یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ قومی پالیسی کے اطلاق کے مثبت نتائج مرتب ھوں گے۔ادویات کی قیمتوں کوالٹی سیفٹی اور دستیابی کے بارے میں تحفظات کو دور کرنے کیلئے نیشنل میڈیسن پالیسی بنا رھے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے چند ماہ پہلے یہ فیصلہ کیا،نیشنل میڈیسن پالیسی بنانے کیلئے چار روزہ اجلاس ھوا ،اجلاس میں ڈریپ ڈاکٹرز مریضوں کی نمایندہ تنظیموں چاروں صوبوں سے آفیسرز شریک ہوئے۔
ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبوں کے ھیلتھ کمیشن پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ھےاوراجلاس چھ نکات پر تفصیلی بحث ہوئی۔
انہوں نے پالیسی ضروری ادویات کی دستیابی کوالٹی سیفٹی قیمتوں اور ریگولیشن کا تعین کرے گی۔پاکستان کی ایکسپورٹ میں بہیت پوٹینشل ھے ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پر عزم ھےفارما انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنا چاہتا ھوں ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پالیسی اصلاحات سلسلے کی کڑی ھے جس کا مدت سے انتظار تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ