لاڑکانہ :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی ایس گیارہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے جاری کیا گیا ۔
ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے 200 سے منتخب ایم این اے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری سمیت ریلی میں شریک ایم این ایز، ایم پی ایز، اور صوبائی وزرا کی جانب سے ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، سہیل انور سیال، مکیش چاولہ، شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، گھنور خان اسران، شبیر بجارانی سمیت دیگر کو ضابطے کی خلاف ورزی پر فوری نوٹس دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام اراکین صوبائی و قومی اسیمبلی اور صوبائی وزرا نوٹس ملنے کے بعد ایک روز کے اندر اپنا جواب جمع کروائیں گے۔جواب جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سیکشن 167 اور 234 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج موئنجو داڑو سے لاڑکانہ تک ریلی نکالی اور مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ