دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: محبوب تابش کی کتاب ’’اقبال: خوش گمانیاں،غلط بیانیاں‘‘ کی تقریب پذیرائی

.ایوان صنعت وتجارت ملتان میں شام پانچ بجے  ہونے والی اس تقریب کی صدارت چیئرمین شعبہ اردو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد نے کی ۔
ملتان : نامور شاعر، ادیب ،صحافی اور براڈ کاسٹر محبوب تابش کی کتاب ’’اقبال: خوش گمانیاں،غلط بیانیاں‘‘ کی تقریب پذیرائی ہوئی۔ 
ایوان صنعت وتجارت ملتان میں شام پانچ بجے  ہونے والی اس تقریب کی صدارت چیئرمین شعبہ اردو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد نے کی ۔
مہمانان خصوصی میں ارشاد امین باسط بھٹی ۔  پروفیسر خالد سعید  اور محمود نظامی تھے۔ 
اس موقع پر حماد رسول، فرتاش سید، سجاد نعیم ، منور آکاش ،راشدہ بھٹہ فخر لالہ اور ضیغم رضا اپنے مقالے پیش کیئے۔
پروفیسر منیر ملک اور یوسف نون نے تقریب کا اہتمام کیاتھا

۔

About The Author