دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے مسافر کی قیمتی بلی غائب ہونے کا انکشاف

سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے اپنی بلی چوری  ہو نے پر ائرپورٹ حکام سے شنوائی نہ ہونے پر  وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سے رجوع کرکے شکایت کردی ۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے  مسافر کی قیمتی بلی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلی  غائب ہونے کا معاملہ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا۔

سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے اپنی بلی چوری  ہو نے پر ائرپورٹ حکام سے شنوائی نہ ہونے پر  وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سے رجوع کرکے شکایت کردی ۔

مسافر نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات میں کہاہے کہ وہ  سعودی عرب سے تین لاکھ روپے مالیت کی دو بلیاں لایا تھا ۔

مسافر نے سٹیزن پورٹل پر کی جانے والی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ  لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر عملے نے  مبینہ طور پر پنچرہ توڑ کے ایک بلی غائب کردی  ہے۔

ائرپورٹ حکام سے شنوائی نہ ہونے پر مسافر نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہونے کے بعد حکام نے لاہور ائرپورٹ مینیجر کو فوری مسافر کی بلی ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مسافر کا کہناہے وہ  سعودی عرب سے سفید اور سیاہ رنگ کی دو بلیاں لایا تھا  جن میں سے ایک بلی غائب کردی گئی ہے۔

About The Author