دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی، فردوس عاشق اعوان

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی طرف سے پریس کانفرنس ہوئی ہے،جس میں یہ بیانیہ سامنے آیا ہےکہ  ن لیگ موروثی سوچ رکھتی ہے۔

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر یہ لوگ حکومت سے باہر ہوں تو ان کو یہ نظام اور حکومت نہیں چاہئیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر مانا جا رہا ہے ، آج ایک پروگریسو پاکستان کا چہرہ دنیا دیکھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ ہے،  مختلف گروپ پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی بزنس ہٹ کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب پاکستان میں ناصرف سرمایہ کاری آرہی ہے بلکہ ملازمتیں بھی آ رہی ہیں، اب چیزیں درست سمت میں رواں دواں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی طرف سے پریس کانفرنس ہوئی ہے،جس میں یہ بیانیہ سامنے آیا ہےکہ  ن لیگ موروثی سوچ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان میں دم ہوتا تو معصوم سپارہ پڑھنے والوں کو ایندھن نہ بنانا پڑتا،  اب یہ چٹھی آئی ہے والا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ یہ دونوں ہاکی والا کھیل کھیل رہے ہیں ان دونوں بھائیوں کا انداز مختلف ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ان کی بات خط و کتابت پر آ چکی ہے ، یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ۔اگر یہ لوگ حکومت سے باہر ہوں تو ان کو یہ نظام اور حکومت نہیں چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ  اس گٹھ جوڑ کی نفی ہونی چاہئے ، یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ ان کے سامنے گول کیپر کا جذبہ چٹان جیسا ہے۔

About The Author