لاڑکانہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ اب اس کٹھ پتلی اور سلیکڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہےاورعوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے فصلوں کے نرخ اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کرمعاشی قتل کیا جارہا ہے ۔ عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا ، اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے۔
لاڑکانہ میں عوامی ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ لاڑکانہ کے شہریوں نے تین آمروں کو ہٹایا تھا. ذوالفقار بھٹو نے جب آمروں کے خلاف جدو جہد شروع کی تو لاڑکانہ سے شروعات کی.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان اور ضیاء الحق کا مقابلہ کیا۔ ذوالفقار بھٹو کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو انہوں نے بھی آمروں کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کا بچہ بچہ پیپلزپارٹی کا جیالا ہے.لاڑکانہ والوں نے پرویز مشرف کا بھی مقابلہ کیا،بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اب میں نے پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ میں عوام کی لڑائی لڑ رہا ہوں. اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں۔ اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کررہا ہوں جس نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے. اس حکومت نے ٹیکس لگا کر عوام، تاجروں، کسانوں کا معاشی قتل کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے نہیں بلکہ کسی اور کے اشاروں پر آتی ہے، اس لئے یہ جن کے اشاروں پر آئے ہیں انہی کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے گھروں اور نوکریوں کے واعدے جھوٹے ثابت ہوئے،جس کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا وہ نوکریاں کہاں ہیں؟
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور