لاہور: آج لاہور میں ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے متعدد رہنما غائب پائے گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، محمد زبیر، خواجہ آصف سمیت متعدد رہنما غیر حاضر تھے۔
ن لیگ کے سینیئر رہنما سابق سینیٹر پرویز رشید نے اس حوالے سے شکوہ بھی کردیاہے ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کی طرف سے رابطہ کرنے پر بتایاکہ مجھے آج اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
پرویز رشید نے کہا کہ دعوت نہ دینے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں میں نہیں جانتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صحافیوں کے استفسار پر بتایا کہ ن لیگی رہنما محمد زبیر کراچی جا چکے ہیں باقی آج کے اجلاس میں صوبائی صدور کو بلایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کی ۔ اسی اجلاس میں مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیاہے ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور