دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیئرمین فیڈرل بورڈ ریونیو شبر زیدی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یو اے ای حکام سے اقامہ کے غلط استعمال پر بات ہوئی ہے اور اقامے کا اب غلط استعمال نہیں ہو سکے گا۔

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے مطابق پاکستان نے دو بڑے خساروں پر قابو پالیا ہے جن کے اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ نے کہا کہ سول حکومت اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی گئی جس سے عوام کی رعایت دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین میں دو بڑے خساروں پر قابو پالیا ہے۔ بیروتی تجارت کی خسارہ گزشتہ سال ان تین مہینوں میں 9 ارب تھا اور اس سال 5 ارب رہ گیا تھا۔حکومت کے اخراجات میں آمدنی کا خسارہ بھی 36 فیصد کم کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین میں گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ خسارہ 738 ارب تھا جو کم کر کے 476 ارب کیا گیا ہے جس کی وجہ آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہے، تین ماہ میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس کے علاوہ آمدنی میں 406 ارب روپے حاصل کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 104 فیصد زیادہ ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ یہ آمدنی ایک ہزار دو سو ارب ہو۔

ڈاکٹرحفیظ شیخ نے بتایا کہ شرح تبادلہ گزشتہ تین ماہ سے مستحکم ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں تین سال بعد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھ لیکن اب اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، رواں سال کے پہلے آٹھ میں تین لاکھ سے زائد لوگ باہر بھیجے گئے۔رواں سال 5 ہزار 500 ارب کےٹیکس کاہدف رکھا گیا ہے، حکومتی پالیسیوں سے معیشت میں استحکام آگیا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت اس لیے نہیں بڑھی کیونکہ کرنسی میں استحکام آیا ہے، جو بھی اقدامات کیے جارہے ہیں عوام کے فائدے کے لیے کر رہے ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ ریونیو شبر زیدی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یو اے ای حکام سے اقامہ کے غلط استعمال پر بات ہوئی ہے اور اقامے کا اب غلط استعمال نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دہرے ٹیکس کے معاہدے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے، دبئی لینڈ اتھارٹی بھی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرے گی۔

شبرزیدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے متعلقہ حکام آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے ان سے اتفاق کیا گیا کہ اقامہ ہولڈر کی معلومات پاکستان سے شیئر کی جائے گی

About The Author