اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران جائیںگے ۔
سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورہ ایران کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
وزیراعظم پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کی صدارت کریں گے اور منگل کو عمران خان سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے وزیر اعظم دونوں ممالک جارہے ہیں ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کوشش ہے مسلم امہ کا نقصان نہ ہو ، وزیر اعظم دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرینگے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟