دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف فردوس عاشق اور فواد چودھری یک زبان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئےہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ  نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئےہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مظلوموں اور بے کسوں کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے رہ ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس۔تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہےجانتے ہیں کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے دن کو سیاست کے لئے چنا گیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے ۔

فواد چودھری نے لکھا کہ فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ، احتجاج سیاسی حق ہے ، اگرآئین اورسپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تواحتجاج پرکوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات بھی کرے گی ،مدرسے کے بچوں کوچارے کے طورپراستعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ نہ ہی احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہربند ہوگا۔

About The Author