دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ: العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل  بنچ اپیلوں کی  سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے اپیل بھی 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

جج ارشد ملک وڈیو کیس سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کیں۔

عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی گئیں۔

نواز شریف نے متفرق درخواست میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر دوسرے فریق کا موقف سننے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست میں وڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل اور متفرق درخواستوں کی سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل  بنچ اپیلوں کی  سماعت کرے گا۔

About The Author