دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہانگیر ترین سے اختلافات بھلا کر حج پر گیا تھا،شاہ محمود قریشی

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں اللہ پاک نے 2بار خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں داخلے کی سعادت بخشی ،حج پر جانے سے قبل جہانگیر ترین سے ملکر گیا۔ جہانگیر ترین سے کہا آج آپ سے جو بھی عداوت تھی ختم کرکے جارہا ہوں ۔

شاہ محمود قریشی نہ یہ بات گزشتہ رات ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو بھی معاملات تھے دفن کرکے حج پر گیاتھا، جہانگیر ترین کے لئے دل صاف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر چودھری سرور کو بھی ملکر گیا تمام معاملات دفنا کر حج پر گیا،عمران خان کو مخلص اور متحد ساتھیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے وزیر اعظم دونوں ممالک جارہے ہیں ،کوشش ہے مسلم امہ کا نقصان نہ ہو ۔

شاہ محمود قریشی وزیر اعظم دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرینگے۔

About The Author