لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام اکتوبر میں آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکا کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیاہے۔
جے یو آئی ف کی طرف سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا۔ کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کارکنان ایک بستر، کمبل اور کپڑے کے دو تین جوڑوں کے علاوہ خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں،
کارکنوں سے یہ بھی کہا گیاہے کہ ہر ضلعی جماعت رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک کرین اور ایمبولینس بھی ساتھ لائے،ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے۔
یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ قافلے کی ہر گاڑی کے لیے ایک امیر مقرر کیا جائے اور قافلے روانہ ہونےسے قبل گاڑی میں موجود کارکنان کی ویڈیو بنا لی جائے۔
قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے اور گاڑی میں کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیاہے کہ جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے وہ زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے۔
ہدایت نامہ میں یہ بھی درج کیا گیاہے کہ قافلے کے راستے میں مساجد، مدرسوں کو صاف رکھا جائے،راستے کی مساجد، مدرسوں میں پی ٹی سی ایل فون اور وائی فائی سروس یقینی بنائی جائے۔
جمیعت علمائے اسلام نے اپنے کارکنان کو یہ ہدایت بھی خاص طور پر کی ہے کہ کسی بھی کارکن کوساتھ اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ