دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا کے دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں،نواز شریف

مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا،میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے  احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا،میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

مولانا نے  ہمیں احتجاج کرنے کا کہا لیکن ہم نے کہا کہ نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا غلط تھا،شہباز شریف کو خط لکھا ہے سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔

About The Author