نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد میں ملک بھر میں سے ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے،یہاں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔

اسلام آباد:ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسلام آباد میں ملک بھر میں سے ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے،یہاں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔

اسلام آباد سے ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہے،پولی کلینک میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 104  ہے ۔

پولی کلینک میں زیر علاج 4 مریضوں کی حالت غیر تسلی بخش جبکہ پمزمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ  60 مریض زیر علاج  ہیں اور ان میں سے بھی 4 کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔  7 سو سے زائد سے مشتبہ مریض پمز اسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔

وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 90 سے زائد مریض داخل داہیں۔

واضح رہے کہ اب تک اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس کی وجہ  سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہے۔

About The Author