اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے گزشتہ دنوں پارٹی کے جعلی ہدایت نامے کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ اٹھادیاہے۔
جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
درخواست سینیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کامران مرتضی کے توسط سے تیار کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جعلی ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا،ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی جعلی ہدایت نامے کو سوشل میڈیا پر پھیلایا۔
جے یو آئی کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ان ٹویٹس کے بعد یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جعلی ہدایت نامے سے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کردار کشی ہوئی۔
بعد ازاں ان حضرات نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردیے، جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری اور عامر لیاقت کے ڈیلیٹ کیے جانے والے مواد کو ریکور کرکے انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور