دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے یو آئی ف نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی

مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے چیف کمشنر اسلام کو درخواست دی گئی، درخواست سینیئر ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے توسط سے تیار کی گئی۔

اسلام آباد:جے یو آئی ف نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے

مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے چیف کمشنر اسلام کو درخواست دی گئی، درخواست سینیئر ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے توسط سے تیار کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاہے کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے۔ جمیعت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی، ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے سیکورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے خلاف درخواست قبل از وقت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

About The Author