پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران آج قذافی اسٹیڈیم لاہور گلابی رنگ سے رنگا جائے گا۔
پی سی بی نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بریسٹ کینسر کی آگاہی سے منسوب کر دیاہے۔
آج شام کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی شرکت کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔
کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہن کر اس مرض سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں پنک ربن تقسیم کئے جائیں گے جبکہ سات سو پچاس مداحوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ