نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ: سردار یار محمد رند کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی درخواستیں مسترد

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سردار یار محمدرند کی نااہلی سے متعلق  کیس میں دائر نظر ثانی درخواستیں خارج کر دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سردار یار محمد رند ماضی میں تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں  نے جعلی سند بنوائیں۔ اس نکتے کا عدالت نے جائزہ نہیں لیا۔

جسٹس عمر عطا نے کہا کہ آپ جو بات کررہے ہیں وہ پرانی ہے۔ آپ کی نظر ثانی درخواست نہیں بنتی ۔ 

تاج محمر رئیسانی، غلام حیدر اور میر عاصم کرد نےسردار یار محمد رند کے خلاف  نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

About The Author