نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معاملات اس طرح نہیں چلیں گے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اجلاس میں برہم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بعض محکموں کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اسطرح نہیں چلیں گے۔

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بعض محکموں کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اسطرح نہیں چلیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام او رفارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لوں گا -محکموں کو فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں 3ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلی بعض محکموں کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہم ہوگئے ۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فنڈز کا بروقت استعمال ہر قیمت پر مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے۔ 15اکتوبر تک سکیموں کو منظور کرا کر کام شروع کیاجائے-

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اسکیموں کی منظوری میں سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، غیر ملکی تعاون سے جو منصوبے چل رہے ہیں انہیں بروقت مکمل کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ایشوز کو جلد سے جلد حل کر کے آگے کی جانب بڑھا جائے۔ میں بعض محکموں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔

سردار عثمان بزدار نے زیر التواء امور کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے 7روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا-

اجلاس میں وزیراعلی کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیاکہ محکمہ خزانہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں اب تک 98ارب روپے ریلیز کر چکا ہے۔

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فارن فنڈڈپراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری اور محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شریک ہوئے۔

About The Author