دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاست چھوڑی ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، طاہر القادری

لاہور میں وڈیولنک پر کارکنان سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں اوروہ چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے۔

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ انہوں نے سیاست چھوڑی ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

لاہور میں وڈیولنک پر کارکنان سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں اوروہ چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت شہدائے ماڈل ٹاؤن  کا مقدمہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہے، احتجاج کس کیخلاف کریں؟

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف سب کے لیے اور خون کا بدلہ خون تھا۔ قاتلوں نے معافی تلافی کے لیے بہت پاپڑ بیلے،شہداء کا خون ہم پر قرض ہے:۔

انہوں نے کہا کہ سفارشیوں پر واضح کیا بیٹوں کا خون معاف کرنیکا اختیارتھا کارکنوں کا نہیں  ہے۔  انصاف مانگنا ایمان کا حصہ ہے،  قاتلوں کا پیچھا آخرت میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ ریاست نے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی بجائے طاقتوروں کا ساتھ دیا۔ ازسرنو تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات ریورس کر دئیے گئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہیدہونیوالے کارکنان نہیں بیٹیاں اور بیٹے تھے۔

قائد تحریک منہاج القرآن نے ویڈیو لنک پر وکلاء سے بریفنگ بھی لی ۔

About The Author