پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم نے شہر میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بارے انتہائی دلچسپ سوال اٹھایاہے، فاضل جج نےاستفسار کیا کہ ’’کیا یہ منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوجائیگا؟ ‘‘
جسٹس محمد ابراہیم نے یہ سوال پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹھایا۔
دوران سماعت جسٹس محمد ابراہیم نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیر پختونخوا سے استفسار کیا کہ ’’کیا یہ منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوجائے گا؟
اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ منصوبے پر کام جاری ہے جلد مکمل ہوجائے گا۔
یہ جواب سن کر جسٹس محمد ابراہیم نے تبصرہ کیا کہ کہ پتہ نہیں اس منصوبے کو مکمل ہونے کے بعد ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں۔
یہ سن کر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا انشااللہ آپ بی آر ٹی میں جلد سفر بھی کرلیں گے۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے منصوبے کے روٹ میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ تک نہیں چھوڑا۔
عدالت نے شہری کی درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ