نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

ڈریپ حکام نے کہاہے کہ ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیاہے۔

شوگر،بلڈ پریشر اور السر کے علاج کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گیئں۔

ڈریپ حکام نے کہاہے کہ ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔

ذیابیطس کنڑول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیا۔تیزابیت کے عالج کی ادویات میں 46 روپے اضافہ ہوا ہے۔

پیراسیٹامول کی گولی 2 روپے مہنگی ہو گئی،پونسٹان کے نام سے فروخت ہونے والی دوا 5 روپے مہنگی کر دی گئی۔

درد دور کرنے کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی دور کرنے کی دوا 5 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔

سر درد گولی کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا،بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح السر کے علاج کی دوا 2 روپے اور وزن کم کرنے کی دوا 31 روپے مہنگی ہوگئی۔

About The Author