نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت

پنجاب: سرکاری نوکری کرنے والے افراد کی تاریخ پیدائش اب تبدیل نہیں ہوسکے گی

سرکاری ملازمت کی جوائننگ کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش ہی حتمی تصور کی جائیگی ۔

لاہور: پاکستان کےسب سے بڑے صوبے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لے بری خبرسامنے آگئی ہے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری نوکری کرنے والے افراد کی تاریخ پیدائش اب تبدیل نہیں ہوسکے گی۔

سرکاری ملازمت کے جوائننگ کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش ہی حتمی تصور کی جائیگی ۔

پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش تبدیل نہیں ہوگی ،تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔

مراسلہ پنجاب سول سرونٹ رولز 1974 کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمت کی جوائننگ کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش حتمی ہو گی،نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ او ایس ڈی پوسٹ کےکیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کو اہمیت دیتا ہے،تمام ایڈمنسٹریٹیو محکمہ جات ملازم کی جوائننگ کے وقت درج تاریخ پیدائش کو اہمیت دیں۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے کے بعد نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں کسی بھی وقت  تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔

About The Author