اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آٹھ اور نو اکتوبر کو چین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریش، وزیر ریلوے شیخ۔رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار شامل ہونگے
وزیر اعظم کے معاونین پٹرولیم، تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری۔ بورڈ بھی وفد میں شامل ہونگے۔
دورے کے دوران عمران خان چینی صدراور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور