دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان نے لنگر خانے کا افتتاح کردیا

لنگر خانہ احساس پروگرام کے تحت سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام چلایا جائے گا۔

اسلام آباد وزیر اعظم خان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لنگر خانے کا افتتاح کردیاہے ۔

لنگر خانہ احساس پروگرام کے تحت  سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام چلایا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیلانی ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کررہاہے ۔شوکت خانم بنانےکا کام شروع کیا تو خوش قسمت لوگوں سے واسطہ پڑا،اللہ انسانیت کی خدمت کرنےو الوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے،یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،پوری کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے، احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر خانےشروع کررہے ہیں،کاروباری طبقے کی پوری مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کاروباری طبقے کو فائدہ ہو،
نچلے طبقے کو اٹھانے کےلیے بھی کوشاں ہیں،

نیا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی،وزیراعظم عمران خان

About The Author